یا بےغیرتی تیرا سہارا

 بےغیرتی ایک صلاحیت ہے،جس کی کمال و مہارت بڑی مشکل اور محنت سے حاصل ہوتی ہے۔

 اس لفظ کو ہمارے معاشرے میں بہت غلط تناظر میں دیکھا،پرکھا اور استعمال کیا جاتا ہے- بہت برا سمجھا جاتا ہے اس شخص کو جو اس صلاحیت کو استعمال کرنا سیکھ جاتا ہے یا باقاعدگی سے اس کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہونگے کتنا بےوقوف انسان ہے یا اسِے بھی زیادہ نازیبا القابات سے نواز رہے ہونگے، مگر سوچیے مشکل ہے ، مگر پھر بھی کوشش کریں ۔۔۔۔۔۔۔!۔

کیا ہم بچوں کو بچپن سے یہ نہیں سکھاتے کہ “کچھ نہیں ہوتا بیٹا گرنے سے، اگے بڑھو۔” اس ہی لیے بچے گرتے ہیں ، غلطی کرتے ہیں مسکراتے ہیں سیکھتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔ ان کو کسی بھی قسم کی ظنز کی فکر نہیں ہوتی ، وہ اپنے ہر کام میں اِنجوئے کرتے ہیں۔ مگر افسوس ! بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ ہم میں خود کا احترام کرنے اور کروانے کا چسکا جنم لینے لگتا ہے۔ ہم اپنے آپ کو اور دوسروں کو یہ جتانے کی پوری پوری کوشش کرتے ہیں کے اب ہم بڑے ہوگئے ہیں۔ وہاں سے ہم اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے محروم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اصل میں کامیابی کچھ نہیں بس ناکام ہوکر پھر کھڑے ہوجانا ، پھر گرکر پھر کھڑے ہوجانا اور بےغیرت بن کر بار بار کھڑے ہونا ہی کامیابی ہے۔ اگر کوئی شخص غیرت اور عزت کا بھرم رکھ کر کوشش کرنا چوڑ دے تو کیا وہ کبھی کامیاب ہوسکے گا ؟، یہی تواصل ناکامی ہے۔

اپنی غلطیوں کو قبول کرکے ان پر ہنس کر اپنی کوشش کو جاری رکھنا ہی غلطی سدھارنے کا پہلا قدم ہے۔ تو اصل میں کسی بھی بےکار بات ، تجزیہ،دلیل یا تبصرے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے پسندیدہ کام میں لگے رہنا اور اگے بڑھتے رہنا ہی اپکے مطمئن رہنے کی ضمانت ہے ۔ جس کا مطلب یہ ہے کے مطمئن بےغیرتی سے ہی اصل کامیابی کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔

 

ارسلان پیرزادہ

Advertisements

1 thought on “یا بےغیرتی تیرا سہارا”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s